پنجاب ٹیچریونین کے 3گروپس کااتحاد کافیصلہ ‘باہمی اختلافات بھلاکر حکومت کیخلاف تحریک چلانے کااعلان

جمعرات 26 فروری 2015 21:18

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) پنجاب ٹیچریونین کے تین گروپس نے اتحاد کرنے کافیصلہ کرتے ہوئے باہمی اختلافات بھلاکر اپنے مطالبات کے حق میں حکومت کے خلاف تحریک چلانے کااعلان کردیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روزایک اہم اجلاس منعقدہوا،جہاں پرپنجاب ٹیچرز یونین کے تینوں گروپس سید سجاد اکبر کاظمی، اللہ بخش قیصر اور حافظ غلام محی الدین نے شرکت کی ،جہاں پراس بات پراتفاق کیاگیاکہ تمام گروپس اساتذہ کی فلاح وبہبود کے لئے کام کررہے ہیں،حکومت اساتذہ کے جائز مطالبات تسلیم کرنے پرراضی نہیں ،اساتذہ کااتحاد ہی ان کی کامیابی کی ضمانت ہے ،یہی سوچتے ہوئے تینوں گروپس کے سربراہان نے ایک ہونے کافیصلہ کیاہے ،دوران اجلاس اساتذہ کوآگاہ کیاگیا کہ آئندہ اجلاس 2 مارچ کو ہو گا، جس میں حکومتی بے حسی اور اساتذہ دشمن رویہ کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :