میلاد مصطفی کانفرنس (کل )سہال راولپنڈی میں ہو گی

جمعرات 26 فروری 2015 21:18

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء)میلاد مصطفی کانفرنس (کل )28فروری کو سہال راولپنڈی میں ہو گی ۔صدر رضائے مصطفی کمیٹی سہال کے صدر چوہدری آصف محمود چشتی نظامی کے مطابق رضائے مصطفی کمیٹی سہال کے زیر اہتمام ”میلاد مصطفی کانفرنس “28فروری بروز ہفتہ کو سجادہ نشین دربار میرا شریف مخدوم پیر سید اجمل حسین مبشر ہمدانی صبح 10بجے مجاہد روڈ زرعی فارم سہال راولپنڈی میں انعقاد پذیر ہو گی۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے دیگر علمائے کرام کے علاوہ علامہ پیر مخدوم جعفر قریشی آف ملتان خصوصی خطاب کریں گے ۔اس موقع پر جامع مسجد آصف محمود کا سنگ بنیاد بھی رکھاجائے گا ۔