ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر پلاٹ ٹرانسفر کرنے کے الزام میں سی ڈی اے کے 5 افسران کو گرفتار کرلیا،دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے

جمعرات 26 فروری 2015 21:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر پلاٹ ٹرانسفر کرنے اور دھوکہ دہی کے الزام میں سی ڈی اے کے 5 افسران کو گرفتار کرلیا،دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایف آئی اے نے کارروائی کر کے فراڈ کیس میں ملوث سی ڈی اے کے پانچ افسران انسپکٹر افضل خان نیازی، فرید الدین اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی ڈی اے، صداقت حسین اسسٹیٹ ڈائریکٹر سی ڈی اے، عاشق عباسی، راشد عباسی، ساجد عباسی کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان جعلی دستاویزات پر لوگوں سے پیسے بٹور کر پلاٹ ٹرانسفر کرتے تھے اور اب تک اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں 650رہائشی پلاٹ جعلی دستاویزات پر ٹرانسفر کر چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان پانچ ملزمان کے ساتھ سی ڈی اے کے دیگر اعلیٰ افسران بھی شامل ہیں، جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتار ملزمان کو (آج) جمعہ کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :