روسی صحافی کی موت دم گھٹنے سے ہوئی، ماریہ کے ہاتھ پاؤں اور انگلیوں پر نیل کے نشانات تھے، موت کی حتمی وجہ کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ آنے پر پتہ چلے گی، ماریہ گلوونینا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری

جمعرات 26 فروری 2015 21:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) روسی صحافی ماریہ گلووینا کی موت دم گھٹنے سے ہوئی، ماریہ کے ہاتھ پاؤں اور انگلیوں پر نیل کے نشانات تھے، موت کی حتمی وجہ کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ آنے پر پتہ چلے گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو روسی صحافی ماریہ گلوونینا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ اس کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی جبکہ اس کی گردن پر دائیں جانب 3نشانات اور ہاتھ، پاؤں، انگلیوں پر بھی نیل کے نشانات تھے۔ ماریہ کی عمر32سے 35سال کے درمیان تھی اور اس کی موت کی حتمی وجہ کی کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ آنے پر پتہ چلے گی۔ یاد رہے کہ چند دن قبل روسی صحافی کو آفس کے اندر مردہ حالت میں پایا گیا تھا، جس کے بعد اس کی لاش کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔