معین خان نے معافی مانگ لی ، انہیں سزا دینا مقصد نہیں ہے : چیئرمین پی سی بی

جمعرات 26 فروری 2015 21:06

معین خان نے معافی مانگ لی ، انہیں سزا دینا مقصد نہیں ہے : چیئرمین پی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26فروری۔2015ء) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہا ہے کہ معین خان کو سزا دینا مقصد نہیں ہے جبکہ وہ اپنے کیے پر معافی مانگ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ معین خان سے ابھی ملاقات کا وقت طے نہیں کیا گیا تاہم وہ کراچی بیٹھ کر ہی اپنا بیان بھی ریکارڈ کروا سکتے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ معین خان سے ملاقات ضرور ہو گی لیکن ابھی اس ملاقات کے لیے وقت طے نہیں کیا گیا۔شہریار خان کا کہنا تھا کہ وہ اور نجم سیٹھی ابھی ٹیم سے ملاقات کے لیے آسٹریلیا نہیں جا رہے ۔

متعلقہ عنوان :