جرمنی اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں،پاکستان مواقعوں کی سنہری سرزمین ہے، جرمنی پاکستانی نوجوانوں کی خدادادصلاحتوں کا قدردان ہے،

جرمن سفیر ڈاکٹر سائرل نن کا پاکستانی یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات کے مابین موبائیل سوفٹ ویئر مقابلے سے خطاب

جمعرات 26 فروری 2015 21:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) جرمن سفیر ڈاکٹر سائرل نن نے پاکستان کو مواقعواں کی سنہری سرزمین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے مختلف تقریبات میں اعلیٰ درجے کے ذہین فطین پاکستانیوں سے تبادلہ خیال کرکے بذاتِ خود مشاہدہ کیا ہے، وہ جمعرات کو بطور مہمانِ خصوصی ڈبلیوآئی سی کے ہائی ٹیک سولوشنز کے زیراہتمام پاکستانی یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات کے مابین موبائیل سوفٹ ویئر مقابلے سے خطاب کررہے تھے، جرمن سفیر نے ڈبلیوآئی سی کے ہائی ٹیک سولوشنز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرمنی اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نہایت اہمیت کے حامل ہیں اور جرمنی پاکستانی عوام میں پائے جانے والی خداداد صلاحتوں کا قدردان ہے، اس موقع پرمیزبان ڈبلیوآئی سی کے ہائی ٹیک سولوشنز کے سربراہ وسیم رفیع نے اپنی تقریر میں نوجوان طلباء و طالبات کے ٹیلنٹ کے حوالے سے کہا کہ سوفٹ ویئر مارکیٹ میں نت نئے آئیڈیاز کی بدولت پاکستان عالمی برادری میں نمایاں مقام حاصل کرسکتا ہے، انہوں نے اس حوالے سے گراس روٹ لیول پر پالیسی سازی کی ضرورت کی نشاندہی کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے مختلف یونیوسٹیوں کے طلباء و طالبات سمیت اعلیٰ حکومتی افسران اور ٹیلیکام ، بینکنگ سیکٹر سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :