حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ، قومی ایکشن پلان کے حوالے سے بھی مذہبی جماعتوں میں شدید تحفظات ہیں ،22ویں ترمیم سے قبل مذہبی جماعتوں کے تحفظات دور کیے جائیں،

قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی چکوال میں راجہ محمد نوازکے انتقال پر تعزیت کے بعد اخبار نویسوں سے گفتگو

جمعرات 26 فروری 2015 21:05

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) قائم مقام امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ، قومی ایکشن پلان کے حوالے سے بھی مذہبی جماعتوں میں شدید تحفظات ہیں لہٰذا22ویں ترمیم سے قبل مذہبی جماعتوں کے تحفظات دور کیے جائیں۔ تاکہ افواج پاکستان یکسوئی کے ساتھ دہشتگردوں کے ساتھ موثر کارروائی کر سکیں۔

(جاری ہے)

وہ قصبہ کرہن میں راجہ محمد نوازمرحوم کی تعزیت کے بعد اخبار نویسوں سے گفتگو کررہے تھے۔ نائب امیر جماعت اسلامی ضلع جنوبی کراچی راجہ عارف سلطان ایڈوکیٹ سے ان کے چچا راجہ محمد نواز کی وفات پر اظہا ر تعزیت کیاان کے ہمراہ نائب امیر جماعت اسلامی ضلع چکوال مولانا محمد رفیق اور سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی ضلع چکوال ملک افتخار احمد بھی موجود تھے۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ سینٹ کے انتخابات میں پیسے کا استعمال کسی طور پر بھی درست نہیں بلکہ یہ سیاسی دہشتگردی ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو اس ضمن میں متحد ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :