حکمرانوں کی کر پشن نے پنجاب کے تعلیمی امتحانی نظام کو بھی تباہ کردیا ہے‘ میاں محمو دالرشید،

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بلا جوازاضافہ حکمرانوں کی عوام دشمنی کا ثبوت ہو گا ‘ اپو زیشن لیڈر پنجا ب اسمبلی

جمعرات 26 فروری 2015 21:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالرشید نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی کر پشن نے پنجاب کے تعلیمی امتحانی نظام کو بھی تباہ کردیا ہے‘(ن) لیگ حکو مت کی گورننس دور بین سے بھی نظر نہیں آتی اور پنجاب میں لاکھوں بچوں کے تعلیمی مستقبل کو تباہ کر نیوالوں کو سخت سے سخت سزادی جائے‘پٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں بلا جوازاضافہ حکمرانوں کی عوام دشمنی کا ثبوت ہو گا ۔

اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں میاں محمو دالرشیدنے کہا کہ حکمران صوبے میں فری اور میعاری تعلیم کی باتیں کر رہے ہیں مگر پانچویں کے امتحانات میں ناقص انتظامات نے حکمرانوں کے اصل چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب حکمران ”کمیشن “لیکر سر کاری اداروں میں افسران کو تعینات کر ینگے توپنجاب میں ہر محکمے کا یہی حال ہو گا جو امتحانی نظام کا ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ حکمرانوں نے عوام کو مزید مسائل کا شکار کر نے کی قسم اٹھا رکھی ہے اس لیے عوام کو مزید مہنگائی اور بے روز گار کر نے کا کوئی موقعہ ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے قوم کو مزید مشکلات کا شکار کر نے سے باز رہے ورنہ تحر یک انصاف حکمرانوں کے خلاف عوام کے حقو ق کے لئے سڑکوں پر احتجاج کر یگی ۔

متعلقہ عنوان :