بحریہ ٹاؤن میں گزشتہ سال صرف ایک گھنٹہ فی یوم لوڈشیڈنگ ہوئی: خلیج ٹائمز

جمعرات 26 فروری 2015 20:41

بحریہ ٹاؤن میں گزشتہ سال صرف ایک گھنٹہ فی یوم لوڈشیڈنگ ہوئی: خلیج ٹائمز

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26فروری۔2015ء) پاکستان کو گزشتہ ایک دہائی سے بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے اور نیپرا کا کہنا ہے کہ سال 2020ءتک ملک سے بجلی بحران کا خاتمہ ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔ جہاں تمام بڑے شہروں سمیت ہر علاقے میں اوسطاً 18 گھنٹے روزانہ لوڈشیڈنگ ہوتی ہے وہیں کچھ ایسی جگہیں بھی موجود ہیں جہاں بجلی تقریباً ہر وقت دستیاب رہتی ہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی جریدے ’خلیج ٹائمز‘ نے حال ہی میں اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ یوں تو پورا ملک ہی اندھیرے میں ڈوبا رہتا ہے مگر بحریہ ٹاؤن میں دن کے 23 گھنٹے بجلی دستیاب رہتی ہے ۔ یوں گزشتہ ایک سال کے دوران بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں کودن میں محض ایک گھنٹے کیلئے ہی بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بجلی کی کمی بحریہ ٹاؤن اپنے ذرائع سے پوری کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :