Live Updates

امریکہ کے خطے سے جانے سے ملک کے حالات ٹھیک ہوں گے ‘ چوہدری جاوید مسعود،

کرپشن اورناقص سکیورٹی غیر ملکی سرمایہ کاری میں بڑی رکاوٹ ہیں ،سرمایہ کاری سے غربت کا خاتمہ ممکن ہے، رہنما تحریک انصاف

جمعرات 26 فروری 2015 20:39

رائے ونڈ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) تحریک انصاف کے رہنماء چودھری جاوید مسعود نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات ملک میں بربادی کا باعث ہیں،امریکہ کے خطے سے جانے سے حالات ٹھیک ہوں گے ۔وہ ان خیالات کا اظہار اپنے دفترجے گرل میں کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن اورناقص سکیورٹی غیر ملکی سرمایہ کاری میں بڑی رکاوٹ ہیں ۔ملک میں سرمایہ کاری ہوگی تو غربت کا خاتمہ ممکن ہے ۔

جاوید مسعود نے کہا کہ امریکی مداخلت خطے میں دہشت گردی کی بڑی وجہ ہے ۔سینٹ الیکشن کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خاندانی سیاسی پارٹیاں ممبران اسمبلی نہ بننے والے منظور نظر افراد کو سینٹر بنا دیتی ہیں ۔سینٹ الیکشن میں چمک کا استعمال سیاسی دہشت گردی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں بدعنوان لوگوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ۔

(جاری ہے)

جاوید مسعود نے کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داری صحیح طرح پوری نہیں کررہی ۔حفاظتی ٹیکوں کے انتظامات ناقص ہیں ۔جبکہ امسال پرائمری کے بورڈ کے امتحانات میں شدید بدانتظامی دیکھنے میں آئی ہے ۔پرچہ لیک تو کبھی لیٹ ہوجاتا ہے ۔نصاب سے ہٹ کر پیپر تیار کئے گئے ہیں ۔اس حوالے سے حکومت پنجاب کی تعلیمی پالیسی سمجھ سے بالا تر ہے ۔غریب چاہے مرجائے حکومتی ادارے کوئی ذمہ داری قبل نہیں کرتے ۔انہوں نے کہا کہ یہ سال ن لیگ کا آخری سال ہے ۔تحریک انصاف جلد اقتدار میں آئے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات