غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے قومی ترجیحات کا نئے سرے سے تعین کرنا ہوگا ‘ عبدالعلیم خان،

انوسٹمنٹ لانے میں توانائی بحران ،سرخ فیتہ ،نا اہل قیادت اور عارضی پالیسیا ں بڑی رکاوٹ ہیں

جمعرات 26 فروری 2015 20:30

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) تحریک انصاف کے دبئی میں خیبر پختو نخوا ہ انوسٹمنٹ روڈ شو میں پنجاب کی طر ف سے نمائندگی کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان میں انو سٹمنٹ لانے کے راستے میں بد امنی توانائی بحران ،سرخ فیتہ ،ناہل قیادت اور عارضی پالیسیاں بڑی رکاوٹ ہیں انہیں دور کرنے کیلئے ہمیں قومی ترجیحات کانئے سرے سے تعین کرنا ہوگا گذشتہ 68برسوں میں ملک کو ایڈ ہاک بنیادوں پر چلایا گیا ۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ قر ضے کی لت لگانے والے حکمران ملک کو خود مختار نہیں بنا سکتے ،عالمی بینک اور آئی ایم ایف پر انحصار کرکے معشیت کو کبھی بھی بہتر نہیں کیا جاسکتا آج بھی وزیر خزانہ ورلڈ بینک سے مزید 2 ارب روپے کے قرضے پر بغلیں بجا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری تو دور کی بات ہے ہمارے اپنا کاروباری طبقہ حکومتی اداروں پر اعتماد نہیں رکھتا ،ٹیکسوں کے نظام سے لیکر ہر پالیسی میں تاجر طبقے کو رگڑ ا دیا جاتا ہے جو افسوس ناک امر ہے ۔

(جاری ہے)

عبدالعلیم خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملک میں نیا سیاسی کلچر متعارف کرایا ہے جس سے نئے پاکستان کی تشکیل ہو گی اور جہا ں آزادانہ ماحول میں سرمایہ کاری اعتماد کے ساتھ آگے بڑھے گی ۔انہو ں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختو نخوا ہ میں عمران خان جس سیاسی وژن کا مظاہرہ کر ہے ہیں اُس سے صوبے کی اقتصادی و سماجی حالت بدلنے میں خاطر خواہ مدد حاصل ہوگی اور دبئی کی یہ انوسٹمنٹ کانفرنس غیر ملکی سرمایہ کاری لانے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو عالمی سطح پر ہمیشہ پذیرائی ملی ہے اور عالمی انوسٹرز نے اُن پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اُتریں گے ۔دریں اثناء عبدالعلیم خان کانفرنس میں شرکت کے بعد لاہور پہنچ گئے ۔

متعلقہ عنوان :