ہائیکورٹ نے پی سی بی کی جانب سے شعیب اختر پر عائد کیے جانیوالا70لاکھ روپے کے جرمانہ کو کالعدم قرار دیدیا

جمعرات 26 فروری 2015 20:30

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر پر عائد کیا جانیوالا70 لاکھ روپے جرمانہ کو کالعدم قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مس کنڈکٹ پر 70 لاکھ روپے جرمانہ کیا اور معاوضہ کی ادائیگی کے بجائے یہ پیسے جرمانہ کی مد میں وصول کئے حالانکہ عائد کیا گیا جرمانہ ہی غیر قانونی ہے۔

کسی قسم کا مس کنڈکٹ نہیں کیا گیا۔ پی سی بی کے وکیل نے بتایا کہ شعیب اختر کو جرمانہ پی سی بی کے قوانین کے خلاف ورزی کرنے پر کیا گیا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد جرمانہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پی سی بی کو حکم دیا کہ شعیب اختر کو جرمانے کی مد میں کاٹے گئے70 لاکھ روپے واپس کرے۔

متعلقہ عنوان :