عالمی ٹیکسٹائل کانفرنس 28 فروری کو کراچی میں ہوگی

جمعرات 26 فروری 2015 20:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) پہلی عالمی ٹیکسٹائل کانفرنس و ٹیکسٹائل کانفرنس و ٹیکسٹائل لیڈر شپ ایوارڈ کی تقریب 28 فروری کو مقامی ہوٹل میں ہوگی ۔ یہ بات چیئر مین آرگنائز نگ کمیٹی محمد نعیم قریشی نے بتائی ۔ یہ کانفرنس پبلیسٹی چینل کے تحت وزارت ٹیکسٹائل حکومت پاکستان ، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان، آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن ( اپٹما ) ، ٹاولز منیو فیکچررز ایسوسی ایشن ، پریگما اور دیگر اداورں کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے ۔

کانفرنس کی صدرات ٹی ڈیپ کے سی ای او ایس ایم منیر کریں گے اور وزیر مملکت وچیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل مہمان خصوصی ہونگے ۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے سابق مشیر برائے ٹیکسٹائل ڈاکٹر مزرا اختیار بیگ ، ٹی ایم اے کے چیئرمین مہتاب چاولہ ، پریگما کے چیئرمین اعجاز کھوکھر ، چیئر مین پی ایچ ایم اے بابر خان، انیس موتی والا ، ،مزرا اشتیاق بیگ ، جلال الدین رومی اور اپٹما کے سابق چیئرمین اقبال ابراہیم اظہار خیال کریں گے ۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں نئی ٹیکسٹائل پالیسی ، جی ایس پی پلس کے متوقع فوائد ، ویلیو ایڈیشن ، جدید ٹیکنالوجی اور ٹیکسٹائل سیکٹر میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال ہوگا ۔ اس موقع پر 15 ٹیکسٹائل کے اداروں کوان کی بہترین کارکردگی پر ایوارڈ دیئے جا ئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :