جے یو آئی سونگل گڈاپ کے انتخابات سمیع سواتی امیراور شریف گبول جنرل سیکرٹری منتخب

جمعرات 26 فروری 2015 20:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء)جمعیة علما ء اسلام یوسی سونگل گڈاپ ٹاوٴن کے آئندہ 5سالہ دستوری مدت کیلئے انتخابات جمعیة علماء اسلام ضلع غربی کراچی کے امیر اور سابق پارلیمانی لیڈر ایم ایم اے سندھ اسمبلی حضرت مولانا عمرصادق کی زیرنگرانی میں گبول مینشن گلشن معمار میں منعقد ہوئے۔اس موقع پر ضلعی عاملہ کے اراکین مولانا ڈاکٹرنصیرالدین سواتی ،ڈاکٹرعطأالرحمن ،مفتی فیض الحق ،سابق ایم پی اے حافظ محمد نعیم ،مولاناگل رفیق حسن زئی ،انجینئر سلیم خان،قاضی امین الحق آزاد،مولانامحمد عمر صدیقی،قاری محمد یونس قاسمی ،قاری طلحہ زبیرسواتی،جان ولی شاہد،محمدسعید مہمند بھی موجودتھے۔

اجلاس میں جمعیة علماء اسلام سونگل گڈاپ ٹاوٴن کے کارکنان نے آئندہ 5سالہ دستوری مدت کیلئے بھاری اکثریت سے مولانا سمیع الحق سواتی کو امیر اور محمد شریف گبول کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اسلم غوری ،مرکزی سالار انصار الاسلام انجینئر عبدالرزاق عابد لاکھو،صوبائی سرپرست مولاناعبدالکریم عابد،مولانا عاصم کریم عابد،حسین احمد گبول ،حبیب الرحمن باجوڑی ،قاری عبدالجبار سہتانی ،حافظ محمد طفیل سومرو،ودیگر نے منتخب امیر مولاناسمیع الحق سواتی اور سیکرٹری جنرل محمد شریف گبول کو مبارک باد پیش کی ہے۔