دوسرا محمد انوار خان غوری میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ ،افتتاحی میچ میں میزبان سن رائز کی ٹیم نے تاج الیون کی ٹیم کو با آسانی 184رنز سے شکست دیدی

جمعرات 26 فروری 2015 20:19

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) سن رائز کرکٹ کلب کے زیر اہتمام اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن میرپورخاص کے تعاون سے پی سی بی گراؤنڈ میں دوسرا محمد انوار خان غوری میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا،افتتاحی میچ میں میزبان سن رائز کی ٹیم نے تاج الیون کی ٹیم کو با آسانی 184رنز سے شکست دیدی ،ٹورنامنت کا افتتاح محمد انوار خان کے صاحبزدے ابرار غوری نے کیا ،تفصیلات کے مطابق کھیلے گئے افتتاحی میچ میں سن رائز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 30اوورز میں 302رنز بنائے عبد المجید اور کپتان علی مکرم نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بالترتیب 86اور 84رنز کی دلکش اننگ کھیلی جبکہ فیاض چانڈیو نے 41رنز اسکور کئے تاج الیون کی جانب سے ولید کے کے اور احمد ناصر نے 2,2وکٹیں حاصل کیں جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے تاج الیون کی ٹیم 118رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جنید کے کے 35رنز بنا سکے سن رائز کے عبد المجید نے 4جبکہ شاہنواز جٹ اور زوہیب خان نے 3,3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا قبل ازیں افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی رکن ایم کیو ایم زون کمیٹی میرپورخاص ابرار خان غوری تھے جنکا تعارف ٹورنامنٹ آرگنائزر اسرار خان غوری نے کھلاڑیوں سے کرایا اور مہمان کو اجرک کا تحفہ پیش کیا ابرار خان غوری نے گیند کو ہٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا با قائدہ آغاز کیا اس موقع پر انصار غوری،افتخار غوری اورعبد الستار کے علاوہ شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد موجود تھی۔


؂

متعلقہ عنوان :