بلدیہ عظمیٰ کراچی نے سڑکوں پر قائم کار شو رومز کے باہر فٹ پاتھ اور سڑکوں پر گاڑیاں کھڑی کرنے پر شو روم مالکان کو 72 گھنٹے کا نوٹس جاری ،
مقررہ وقت کے اندر اندر گاڑیوں کو نہ ہٹایا گیا تو بلدیہ عظمیٰ کراچی انسداد تجاوزات بائی لاز کے تحت بحق سرکار ان گاڑیوں کو ضبط کرلے گی ۔بلدیہ عظمیٰ کراچی
جمعرات 26 فروری 2015 20:16
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) صوبائی وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی نے نیو ایم اے جناح روڈ، خالد بن ولید روڈ اور دیگر سڑکوں پر قائم کار شو رومز کے باہر فٹ پاتھ اور سڑکوں پر گاڑیاں کھڑی کرنے پر شو روم مالکان کو 72 گھنٹے کا نوٹس جاری کردیا اور ہدایت کی گئی ہے کہ مقررہ وقت کے اندر اندر گاڑیوں کو نہ ہٹایا گیا تو بلدیہ عظمیٰ کراچی انسداد تجاوزات بائی لاز کے تحت بحق سرکار ان گاڑیوں کو ضبط کرلے گی اور مالکان کو ضبط کی ہوئی گاڑیاں چھڑانے کے لئے بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑے گا لہٰذا یہ ان کے اپنے مفاد میں ہے کہ وہ ازخود 72 گھنٹے کے اندر متبادل انتظامات کرکے مصروف شاہراہوں کو تجاوزات سے پاک کریں اور شہریوں کو سہولت مہیا کریں۔
صوبائی وزیر بلدیات نے جمعرات کو شہر کے دورے کے موقع پر خالد بن ولید روڈ اور دیگر شاہراہوں کا خود معائنہ کیا اور میٹروپولیٹن کمشنر مسعود عالم کو ہدایت کی کہ سڑکوں پر گاڑیاں کھڑی ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام ہو رہا ہے اور شہریوں کو ان کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے ، شو روم مالکان کا یہ حق نہیں کہ وہ فٹ پاتھ اور سڑکوں پر قبضہ کرکے کاروبار کریں لہٰذا فوری طور پر ان سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو خالی کرایا جائے، دریں اثناء بلدیہ عظمیٰ کراچی نے خالد بن ولید روڈ اور دیگر علاقوں میں تعمیر ہونے والی عمارات کی وجہ سے سڑکوں پر پڑے ہوئے ملبے اور دیگر تعمیراتی سامان کی موجودگی کا سخت نوٹس لیا ہے اور تمام زیر تعمیر عمارتوں کے مالکان کو اس سلسلے میں نوٹس جاری کردیئے ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.