کراچی ،دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں دو ملزمان کو مجوعی طور پر 19،19 سال قید کی سزا

جمعرات 26 فروری 2015 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں دو ملزمان کو مجوعی طور پر 19،19 سال قید اور 20،20ہزار روپے جرمانہ جبکہ عدم ادائیگی جرمانے پر مجرموں کو مزید 6،6ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

(جاری ہے)

استغاثی کے مطابق دونوں ملزمان کو بیس جولائی دو ہزار چودہ میں قائد آباد پولیس نے دوران گشت بنگالی پاڑہ سے گرفتار کیا تھا ان کے قبضے سے دستی بم ،تیس بور پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئی تھیں جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو دھماکہ خیز مواد رکھنے کے جرم میں چودہ چودہ سال قید اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں پانچ سال پانچ قید اور بیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :