صاف سر سبز اور پرامن سندھ مہم کامیاب بنانے میں کوئی کثرنہ اٹھارکھیں گے ،حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کا عزم

جمعرات 26 فروری 2015 19:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء ) حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ اور کامران اخترنے اس عزم کااظہار کیا ہے کہ وہ صاف سر سبز اور پرامن سندھ مہم کامیاب بنانے میں کوئی کثرنہ اٹھارکھیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن اور میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح کے ہمراہ بلدیہ غربی میں جاری مہم کا جائزہ لیتے ہوئے کیا حق پرست رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ نے بلدیہ غربی کے ہرایک گل کوچہ میں صفائی ستھرائی ،کچرے وملبہ کی منتقلی ،وال چاکنگ ،بینرز ،سائن بورڈز اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے تمام تردستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی افسران وعملہ مہم کے دوران اپنے فرائض پوری تندہی سے انجام دیں حق پرست اراکین نے ماحول کو سرسبز وشاداب بنانے کیلئے پودے بھی لگائے ایڈمنسٹریٹر نے حق پرست اراکین اسمبلی کو بلدیہ غربی میں صاف سر سبز اور پر امن سندھ مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ اورنگی ،بلدیہ اور سائٹ زون میں صفائی ستھرائی ،کچرے و ملبے کی بروقت منتقلی کے ساتھ ساتھ وال چاکنگ بینرز سائن بورڈ ز اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کارلایا جارہا ہے ماحول کو سرسبز وشاداب بنانے کیلئے شجرکاری مہم بھی جاری ہے پارکس وگرین بیلٹس کی صفائی ستھرائی اور تزئین و آرائش پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :