حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کاقطر ہسپتال کا دورہ،مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور ڈاکٹرزوعملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا

جمعرات 26 فروری 2015 19:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء ) قائد تحریک کی ہدایت پر حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اقبال قادری،مظاہر امیراور سیف الدین خالد نے قطر ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور ڈاکٹرزوعملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید خالد مسعود کے ہمراہ زیر تعمیر بلڈنگ کا جائزہ لیتے ہوئے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ بلڈبنک کی تعمیر کا کا م جلدازجلد مکمل کرکے اسے فعال کیا جائے حق پرست اراکین نے کنٹریکٹر کے ذریعہ ادویات کی پرچیزنگ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ سندھ گوررنمنٹ قطر ہسپتال میں ادویات کی فوری ترسیل کو یقینی بنایا جائے جبکہ ہسپتال کی انتظامیہ کو یقین دلایا کہ SNEاورMRIمشین کی ترسیل کیلئے حکومت سندھ سے بات کی جائے گی حق پرست اراکین اسمبلی نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات CTاسکین،OPDاور نرسنگ اسکول کا بھی جائزہ لیاحق پرست اراکین اسمبلی نے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کے علاج معالجہ اور فراہم کی جانے والی دیگر سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ حق پرست نمائندے ہسپتال کیلئے دیگر جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے تاکہ قطر ہسپتال آنے والے مریضوں کو تمام تر جدید آلات سے مذین سہولیات باآسانی میسر آسکیں۔

متعلقہ عنوان :