بھارت کی اشتعال انگیزیوں کی وجہ سے خطے کی سلامتی پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں،آرمی چیف جنرل راحیل شریف،

ورکنگ باؤنڈری کی حالیہ مسلسل خلاف ورزیاں پاکستان کو دہشتگردوں کے خلاف آپریشن سے توجہ ہٹانا ہے،کوئی کسی خوش فہمی میں نہ رہے بلا اشتعال کارروائیوں کا موثر جواب دیا جائیگا،آرمی چیف کی ورکنگ باؤنڈری کے دورہ کے موقع پر جوانوں سے بات چیت

جمعرات 26 فروری 2015 19:35

بھارت کی اشتعال انگیزیوں کی وجہ سے خطے کی سلامتی پر انتہائی منفی اثرات ..

سیالکوٹ /راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی حالیہ مسلسل خلاف ورزیاں پاکستان کو دہشتگردوں کے خلاف آپریشن سے توجہ ہٹانا ہے  اشتعال انگیزیوں کی وجہ سے خطے کی سلامتی پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں  کوئی خوش فہمی میں نہ رہے اشتعال کارروائیوں کا موثر جواب دیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے جمعرات کو سیالکوٹ میں ورکنگ باؤنڈر ی کا دورہ کیا اس موقع پر آرمی چیف کو مقامی کور کمانڈرز نے ورکنگ باؤنڈر پر موجودہ صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول پر فرنٹ لائن پر موجود جوانوں کے مورال اور جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال کارروائیوں سے خطے کی سلامتی پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی حالیہ مسلسل خلاف ورزیاں پاکستان کو دہشتگردوں کے خلاف آپریشن سے توجہ ہٹانا ہے آرمی چیف نے واضح کیا کہ بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے بلا اشتعال کارروائیوں کا بھرپور جواب دیا جائیگا دورے کے دور ان آرمی چیف نے بلا اشتعال بھارتی فائرنگ سے ورکنگ کے باؤنڈری کے قریب متاثرہ گاؤں کا دورہ بھی کیا انہوں نے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے وہاں کے لوگوں کے جذبے کو بھی سراہا انہوں نے کہاکہ پوری قوم ملک کے دفاع کیلئے فوج کیساتھ ہے اس سے قبل آرمی چیف کی سیالکوٹ آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود نے استقبال کیا