سپریم کورٹ نے محکمہ آبپاشی کے 32ملازمین کو فوری طور پر تین سال سے روکی گئی تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دے دیا
جمعرات 26 فروری 2015 19:32
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) سپریم کورٹ نے محکمہ آبپاشی کے 32 ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر محکمہ آبپاشی کے 32ملازمین کو فوری طور پر تین سال سے روکی گئی تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ جمعرات کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل دورکنی بنچ نے محکمہ آبپاشی کی جانب سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی سماعت کی۔
محکمہ آبپاشی نے اپنی دائر اپیل میں وقف اختایر کیا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ نے گریڈ ایک سے تین کے 32 ملازمیں کو تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ ان ملازمین کی تقرریاں ہی درست نہیں تھیں کیونکہ 32ملازمین کو محکمہ میں جن پوسٹوں پر تقررکیا گیا ہے وہ پوسٹین محکمہ میں ہے ہی نہیں لہذا عدالت عالیہ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔(جاری ہے)
سماعت کے دوران اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ان ملازمین کی تقرریاں ہی غیر قانونی ہیں کیونکہ محکمہ میں یہ پوسٹیں ہی نہیں ہیں اس لیے ان کی تنخواہیں روکی گئیں ہیں جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ اگر یہ تقرریاں غیر قانونی تھیں تو ان سے کام کیوں لیا گیا ان کو اس وقت ہی کیوں نہیں نکالاگیا اور ان کو جس ایکسیئن نے بھرتی کیا اس کے خلاف کیا کارروائی کی گئی مقدمہ نیب کو کیوں نہیں بھجوایا گیا ایسا ایسکیئین اب تک کیسے نوکری کررہا ہے ان تمام باتوں کا جواب سیکریٹری ایریگیشن عدالت میں جواب دیں جس کے بعد سیکریٹری ایریگیشن نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ اپنی اپیل واپس لے رہا ہے اور تمام متاثرین کو فوری تنخواہیں ادا کردی جائیں گی ۔
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.