سندھ ہائی کورٹ :صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر جواب داخل کرانے کی آخری مہلت

جمعرات 26 فروری 2015 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر جواب داخل کرانے کی آخری مہلت دے دی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں این جی او کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی صوبائی وزیر نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں کہا تھاکہ کراچی میں ججز فیصلہ کرتے ہوئے ڈرتے ہیں اور صوبائی وزیر کا یہ عمل توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے لہذا استدعا ہے کہ کارروائی کی جائے۔

جمعرات کو سماعت کے موقع پر صوبائی وزیر کی جانب سے متعدد سماعتیں ہونے کے باوجود جواب داخل نہ کرانے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ شرجیل انعام میمن نے آئندہ سماعت پر جواب داخل نہ کیاتو وہ خود عدالت میں پیش ہوں ان کوآخری مہلت دی جاتی ہے عدالت نے سماعت 24 مارچ تک ملتوی کردی۔