ترقیاتی پروگرام کیلئے فنڈز کے عمل کو تیز کیا جائے،سکندر شیرپاؤ،

حکومت نے کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا ، پچھلے مالی سال کی طرح فنڈ زضائع ہوجائنگے،صوبائی چےئرمین قومی وطن پارٹی

جمعرات 26 فروری 2015 19:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) پشاور:قومی وطن پارٹی کے صوبائی چےئرمین سکندرحیات خان شیرپاؤنے خیبر پختونخوا حکومت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مختص کئے گئے فنڈز کے استعمال کے عمل کو تیز کیا جائے۔وطن کور پشاور میں مختلف وفود کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ پچھلے مالی سال کی طرح امسال بھی ترقیاتی فنڈ زضائع ہوجائے گا۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اب تک کوئی بڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا اور زیادہ تر سرکاری محکموں نے ترقیاتی بجٹ کا قلیل حصہ صرف کیا ہے ۔انھوں نے تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے عوام سے کئے گئے وعدوں کو ایفا نہیں کیا اور وہ گزشتہ دو سال میں کسی بھی شعبہ میں بہتری لانے میں ناکام رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے اقتدار کے ایوانوں تک پہنچنے کیلئے خالی خولی نعروں سے عوام کو گمراہ کیااور ا ن کی فلاح ہ بہبود کے لئے کوئی عملی کام نہیں کیا۔

سکندرشیرپاؤ نے کہا کہ حکمرانوں کو عوام کی ترقی اور خوشحالی سے کوئی سروکار نہیں اور وہ صرف اقتدار کے مزے لوٹنے میں مشغول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پختونوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے پی ٹی آئی نے کوئی قدم نہیں اٹھایا جس کی وجہ سے ان کی محرومیوں اورمشکلات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی کاشغرہ اہداری منصوبہ میں تبدیلی کی کسی کو اجازت نہیں دے گی کیونکہ اس منصوبے میں تبدیلی سے پختونوں کی محرومیوں میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :