قومی وطن پارٹی کے چےئرمین کا مختلف علاقوں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے تباہی پر اظہار آفسوس

جمعرات 26 فروری 2015 19:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) پشاور:قومی وطن پارٹی کے چےئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤنے پشاور،خیبر،مہمندایجنسی ،کرک،لکی مروت،نوشہرہ،چارسدہ اور بنوں سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے بڑے پیمانے پر تباہی اوردرجنوں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کی بھرپور داد رسی کی جائے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ گزشتہ روز کی ژالہ باری او رشدید بارشوں کی بدولت چھ افراد جان بحق اور درجنوں شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ کچے مکانات اور فصلوں کوبھی نقصان پہنچا ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے نقصانات کے ازالہ اور جاں بحق اور زخمیوں ہونے والے افراد کیلئے مالی معاوضہ کا اعلان کرے ۔انھوں نے کہا کہ حکومت کھڑی فصلوں اور باغات کوپہنچنے والے نقصانات کے ازالہ کیلئے بھی اقدامات اٹھائے۔