اسلامیہ ماڈل سکول سپورٹس فیسٹول کی مناسبت سے ڈارٹس کے مقابلے آج سے شروع ہونگے ،آرچری یکم ودومارچ کوکھیلے جائینگے

جمعرات 26 فروری 2015 19:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء)اسلامیہ ماڈل سکول سپورٹس فیسٹول کی مناسبت سے ڈارٹس کے مقابلے آج 27فروری سے شروع ہونگے ،آرچری کے مقابلے یکم مارچ کوکھیلے جائینگے۔ڈارٹس ٹورنامنٹ کاباضابطہ افتتاح سپورٹس رائٹرزایسوسی ایشن خیبر پختونخواکے صدر نادر خواجہ کرینگے جبکہ اختتامی تقریب کے موقع پر پاکستان ڈارٹس فیڈریشن کے صدر محمد نعیم بخش مہمان خصوصی ہونگے جو نمایاں پوزیشن جیتنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں وکیش انعامات دینگے۔

پشاور کے علاقہ لخکر آبادمیں جاری اسلامیہ ماڈل سکول سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میںآ ج 27فروری سے شروع ہونیوالے ڈارٹس مقابلوں میں طلبہ وطالبات کی 8ٹیمیں حصہ لیں گی ۔جبکہ آرچری ٹورنامنٹ یکم سے2مارچ تک منعقد ہونگے ۔اسلامیہ ماڈل سکول کے پرنسپل مولاناخان بہادرنے کہاہے کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں پر قرار واقعی توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے اوریہی مقابلے کھیلوں کی تنظیموں کی نگرانی میں ہونی چاہئے تاکہ ایونٹ کاانعقاد مناسب اور منظم طریقے سے ممکن بنایاسکے تاکہ کھیلوں کی تنظیمیں انہی بچوں کومزید پالش کرتے ہوئے قومی اور بین الاقوامی سطح پر منعقدہ کھیلوں کے مقابلوں کیلئے تیارکیا جاسکے۔

(جاری ہے)

کیونکہ تعلیمی اداروں میں سپورٹس پر توجہ دینے کے بغیر کھیل کے میدانوں میں پاکستان کاکھویاہوا مقام کا حصول ناممکن ہے۔انہوں نے کہاکہ کھیلوں کے فیسٹیولز کے مقصد سماجی امن اور ہم آہنگی کوفروغ دیناہے بلکہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے بھی سپورٹس کی سرگرمیاں انتہائی ضروری ہے۔