لاہور میں منعقدہ نیشنل باڈی بلڈنگ چمپئن شپ کی ٹائٹل جیتنے کیلئے پر عزم ہوں،محمد یاسین خان

جمعرات 26 فروری 2015 19:26

لاہور میں منعقدہ نیشنل باڈی بلڈنگ چمپئن شپ کی ٹائٹل جیتنے کیلئے پر ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) پاکستان انٹر ڈیپارمنٹس باڈی بلڈنگ چمپئن کا اعزازپانے والے واپڈاکے باصلاحیت تن سازمحمدیاسین خان نے اس عزم کااظہا رکرتے ہوئے کہاہے کہ 28فروری اور یکم مارچ کوپاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے زیراہتمام لاہور میں ہونیوالے نیشنل چمپئن شپ میں واپڈاکی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کروں گا،جسکے لئے بھر پور تیاریاں کررکھی ہے ۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخواکیلئے جونیئر مسٹر پاکستان کا ٹائٹل جیتاہے جبکہ اسکے علاوہ بھی کئی اعزازت اپنے نام کرچکاہوں جسکے بناء پر انہیں پاکستان واپڈامیں ملازمت مل گئی اورگزشتہ دنوں پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے زیراہتمام لاہور میں منعقدہ پاکستان انٹر ڈیپارٹمنٹس باڈی بلڈنگ مقابلوں میں چمپئن بننے کا اعزازحاصل کیاجبکہ 28فروری اور یکم مارچ کو لاہور میں کھیلے جانیوالے نیشنل چمپئن شپ میں پاکستان واپڈاکی نمائندگی کرتے ہوئے اس ٹائٹل کے حصول کیلئے اپنی بھر پور کوشش کروں گا۔

(جاری ہے)

انکاکہناتھاکہ خیبر پختونخوامیں تن سازی کھیل کا مستقبل روشن ہے اور ہمارے نوجوانوں میں جتنا ٹیلنٹ ہے وہ کہیں بھی نہیں ۔وہ دن دور نہیں کہ ہمارے کھلاڑیوں کو مختلف ڈیپارٹمنس میں ملازمتیں مل جائینگی ،جسکے لئے پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فارو ق اور خیبر پختونخواباڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صد ر حاجی صفیان ابراہیم اور سیکرٹری ہدایت اللہ بھر پور کوششوں میں مصروف ہیں اور یقیناًاس سے خیبر پختونخوابلکہ پاکستان میں باڈی بلڈنگ کھیل کو مزید فروغ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :