پیرا میڈکس کی اسامی کو گریڈ9 سے گریڈ 12تک بڑھانے کی منظوری دے دی گئی،

تقرری کیلئے میٹرک سائنس کے ساتھ میڈیکل ٹیکنالوجی میں 2 سالہ ڈپلومہ لازمی قرار دیا گیا

جمعرات 26 فروری 2015 19:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ کی صدارت میں ہونے والے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پیرا میڈکس اسامیوں کی اپ گریدیشن کی اصولی منظوری دیتے ہوئے پیرا میڈکس پوسٹ کو گرید 9 سے 12میں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ جمعرات کے روزسیول سیکرٹریٹ پشاور میں پیرا میڈکس کے ملازمتی دھانچے کی بہتری کے بارے میں ایک اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں سینئر وزیر اور وزیر صحت شہرام خان ترکئی کے علاوہ سیکرٹری صحت مشتاق جدون، سپیشل سکرٹری خزانہ فہیم صدیقی ،محکمہ صحت ،اسٹیبلیشمنٹ اورخزانہ کے حکام اور پیرا میڈکس ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں طویل بحث کے بعد پیرا میڈکس پوسٹ کوگریڈ9 سے گریڈ 12کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ابتدائی تقرری کیلئے میٹرک سائنس کے ساتھ میڈیکل ٹیکنالوجی میں 2 سالہ ڈپلومہ لازمی قرار دیا گیا ۔

(جاری ہے)

اسی طرح پیرا میڈکس کی اسامیوں کو اپ گریڈ کرتے ہوتے مجموعی طور پر مختلف گریڈ زکی 3817 مزید اسامیا ں پیدا کی گئی ہیں، مجوزہ اپ گریڈ شن کے مطابق پیرا میڈکس گریڈ 20 کی اسامیوں کی تعداد کو ایک سے بڑھا کر 13 ، گریڈ 19کی 5 اسامیوں کو 32 ، گریڈ 18کی 9اسامیوں کو 64 ، گریڈ17 کی 168اسامیوں کو 662، گریڈ 16کی اسامیوں کو226 سے 1285 گریڈ 15 کی 316 اسامیوں کو 1799 اور گریڈ 14 کی اسامیوں کو 1084 سے 3856 تک بڑھانے کی منظوری دی گئی۔

اسی طرح حاضر سروس پیرا میڈکس کے گریڈ 14، 17اور18میں 25فیصد ترقی تعلیمی قابلیت کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیر خزانہ نے فوری طور پر اس سلسلے میں سمری پیش کرنے اور جلد ہی اس فیصلے پر عمل درآمد کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی کوبرداشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت محروم طبقوں کی محرومیوں کا مداوا کر کے انہیں سہولیات دینا چاہتی ہے وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ حکومت انصاف دیکر خدمات کا معیار بہتر کرنا چاہتی ہے انہوں نے پیرا میڈکس پر زور دیا کہ وہ ہسپتالوں میں بہتر خدمات فراہم کر کے مریضوں کو سہولیات پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :