پاکستان کرکٹ بورڈ نے معین خان کیخلاف مزید کوئی ایکشن نہ لینے کا فیصلہ

جمعرات 26 فروری 2015 19:26

پاکستان کرکٹ بورڈ نے معین خان کیخلاف مزید کوئی ایکشن نہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26فروری۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے معین خان کیخلاف مزید کوئی ایکشن نہ لینے کا فیصلہ‘معین خان کو چیف سیلکٹر کے عہدے سے پہلے ہی ہٹا دیا گیا تھا ورلڈ کپ ان کی آخری اسائمنٹ تھی۔

(جاری ہے)

انہیں وطن واپس بلایا گیا تھا مزید کوئی سزا نہیں دی جائیگی ‘وہ اپنے کئے پر پہلے ہی قوم سے معافی مانگ چکے ہیں ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کا موقف تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے معین خان کیخلاف مزید کوئی ایکشن نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے :معین خان جمعرات کی شام پاکستان پہنچے ہیں ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق معین خان کو چیف سیلکٹر کے عہدے سے پہلے ہی ہٹا دیا گیا تھا ورلڈ کپ ان کی آخری اسائمنٹ تھی۔انہیں وطن واپس بلایا گیا تھا مزید کوئی سزا نہیں دی جائیگی ‘وہ اپنے کئے پر پہلے ہی قوم سے معافی مانگ چکے ہیں ترجمان کے مطابق پی سی بی پہلے ہی اعلان کرچکا ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد نئی سلیکشن کمیٹی بنائی جائیگی