وقار یونس کے بھائی کے جعلی ڈگری کے ذریعے پائلٹ بننے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

جمعرات 26 فروری 2015 19:21

وقار یونس کے بھائی کے جعلی ڈگری کے ذریعے پائلٹ بننے کا اقدام ہائیکورٹ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ و سابق ٹیسٹ کرکٹر وقار یونس کے بھائی فیصل یونس کے جعلی ڈگری کے ذریعے پائلٹ بننے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

درخواست سعید ظفر ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وقار یونس کے بھائی فیصل یونس کی بی اے کی ڈگری جعلی ہے جس کی بنیاد پر اس نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور پی آئی اے میں بطور پائلٹ تعینات ہوا۔ اس ملک کے ہر شہری پر قوانین لاگو ہوتے ہیں چاہے وہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ فیصل یونس کی تمام ڈگریاں منسوخ کر کے س کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :