ماں بیٹی پر تیزاب پھینکنے اور قتل کے جرم میں پھانسی کا سزا یافتہ مجرم عدم ثبوت اور ناکافی شہادتوں کی بنا پر بری

جمعرات 26 فروری 2015 19:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے ماں بیٹی پر تیزاب پھینکنے اور قتل کے جرم میں پھانسی کے سزا یافتہ مجرم کو عدم ثبوت اور ناکافی شہادتوں کی بنا پر بری کر دیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے اپیل کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اعجاز نامی مجرم کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ فیصل آباد میں عظمیٰ نامی خاتون اور اس کی بیٹی پر نامعلوم شخص نے تیزاب پھینک دیا اور خاتون نے بھی اپنے بیان میں اسے نامزد نہیں کیا تاہم پولیس نے اسے ناجائز طور پر کیس میں ملوث کر دیا جس کے کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں تاہم ماتحت عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی جسے کالعدم قرار دیا جائے۔

اس موقع پر سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اعجاز متوفیہ خاتون کو تنگ کرتا رہتا تھا جب اس نے منع کیا تو اس پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ جاں بحق ہو گئی۔عدالت نے وکلا ء کے دلائل سننے کے بعد عدم ثبوت اور ناکافی شہادتوں کی بنا پر مجرم کو بری کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :