Live Updates

پی ٹی آئی کے کارکن حق نوازشہید کے قاتلوں کی عدم گرفتار ی کے خلاف آج احتجاجی دھرنا دیا جائیگا

جمعرات 26 فروری 2015 19:21

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری آج فیصل آباد کے ایک روزہ تنظیمی دورہ کریں گے، اپنے دورے کے موقع پر پی ٹی آئی فیصل آباد تنظیم کے زیرِاہتمام حق نواز شہید کے قاتلوں کی عدم گرفتار ی کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنے کی قیادت کریں گے، احتجاجی دھرنے میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید، ممبران صوبائی اسمبلی،ضلعی صدر احمد راحیل منہاس ، سینئرنائب صدر نعیم عظیم، ظاہر چوہدری ، رانا اویس ، رانا بابر، عبداللہ خان دھمبڑ سمیت سٹیک ہولڈر شرکت کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات