Live Updates

عمران خان اپنی ذات کے لئے نہیں ،آنے والی نسلوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ‘ اعجاز چوہدری،

پی ٹی آئی عام آدمی کی جماعت ہے‘ صوبائی صدر اعجازاحمدچوہدری کی پارٹی وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو

جمعرات 26 فروری 2015 19:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب صدر اعجازاحمدچوہدری سے پنجاب سیکرٹریٹ میں بائی پھیرو سے رانا ذوالقرنین ، گجرات سے علیم اللہ وڑائچ، سلیم اللہ وڑائچ، سمندر ی سے فاروق ارشد،چوہدری گل احمد مہوٹہ،شیخوپورہ سے ضلعی صدر کنور عمران سعید، جوائنٹ سیکرٹر ی پنجاب رانا ندیم احمدسمیت دیگر پارٹی وفودنے ہمراہ ملاقاتیں کیں ، رہنماؤں نے اعجازاحمدچوہدری سے پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، اعجازاحمدچوہدری نے پارٹی وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی اٹھارہ برسوں میں چیئرمین عمران خان کی سحرانگیز شخصیت کے باعث کامیابیوں کی وہ منازل طے کیں جوکہ دیگر جماعتوں کے لئے حیران کن اور مشعل راہ ہے ، چند ساتھیوں سے مل کر پی ٹی آئی کی بنیاد رکھی آج تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے ،ملک کا 97 ء فیصد عام طبقہ زندگی سے بیزار ہے ، پی ٹی آئی نے دھرنے کی تحریک کی بدولت ان میں امید کی کرن پیدا کر دی ہے ، تبدیلی کی خواہش رکھنے والے عام پاکستانیوں کے لئے یہ جماعت سرمایہ حیات اور آخرت کا توشہ ہے، جو افراد کرسی کے حصول کے لئے جدوجہد نہیں کرتے وہ دنیا و آخرت میں کامیاب رہتے ہیں، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لئے جدوجہد کررہی ہے،انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمران دھاندلی کی پیداوار ہیں ، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے گٹھ جوڑ نے ملک کو تباہی کے دہانے جا پہنچایا ہے ،عوام کی طاقت سے پہلی دفعہ ان دونوں جماعتوں کی پارٹنرشپ کو توڑا اوپر سے پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی لڑائی ہے مگر اندر سے بھائی بھائی ہیں، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف پنجاب حکومت کو بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کرنے نہیں دے گی ،پنجاب حکومت کو ہرصورت صوبے میں بلدیاتی انتخابات کروانیں ہوں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :