حرمت رسولﷺلائرز موومنٹ اور الامہ لائرز فورم کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 26 فروری 2015 19:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) حرمت رسولﷺلائرز موومنٹ اور الامہ لائرز فورم کی جانب سے جی پی او چوک میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں فرانس اور دیگریورپی ممالک میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف پرجوش نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر وکلاء رہنماؤں اورمقررین نے فرانس کی مصنوعات کے بائیکاٹ‘عالم اسلام سے او آئی سی کا اجلاس بلانے اورتوہین آمیز خاکوں کی اشاعت کا مسئلہ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر اٹھانے کامطالبہ کیا ۔

مظاہرہ کے دوران وکلاء رہنماؤں جمیل احمد فیضی،نعمان یحییٰ،چوہدری عبد الرؤف کے علاوہ تحریک حرمت رسول ﷺ پاکستان کے ترجمان علی عمران شاہین،قاری یونس ریحان صدیقی ،مولانا عبدالمصطفیٰ چشتی ودیگر نے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ یورپ میں اسلام کی مقبولیت میں زبر دست اضافہ گستاخوں کے منہ پر طمانچہ ہے کہ ان کی سازشیں اسلام کے دعوت کے میدان میں غلبے کونہیں روک سکتیں۔

پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حرمت و ناموس پر جان دیناہر مسلمان اپنے لئے سب سے بڑی سعادت سمجھتا ہے۔گستاخانہ خاکے چھاپنے والوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ وہ اس طرح ساری دنیا کو تہذیبوں کے تصادم کی جانب دھکیل رہے ہیں۔اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی ادارے اس حوالے سے اپنا کردار اداکریں اور عالم اسلام اور مسلمانوں کے خلاف جنگ بند کی جائے۔حرمت رسول ﷺ لائرز موومنٹ اور الامہ لائرز فورم کے گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج کے 111ہفتے مکمل ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :