سپورٹس بورڈپنجاب کے تعاون سے نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو 5مارچ کو شروع ہوگا،

شو کی رنگا رنگ تقریبات اور کھیلوں کے مقابلہ جات منعقد ہونگے، اختتامی تقریب 8مارچ کو فورٹریس سٹیڈیم میں ہوگی، رسہ کشی، اتھلیٹکس، میٹ ریسلنگ، کرکٹ، ہاکی، فٹ بال اور کبڈی کے مقابلوں کا اہتمام سپورٹس بورڈ پنجاب کررہا ہے،خواتین کھلاڑی بھی حصہ لیں گی

جمعرات 26 فروری 2015 19:19

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو 5 سے 8 مارچ تک فورٹریس سٹیڈیم میں ہوگا، چار روزہ شو میں کھیلوں کے ساتھ ساتھ دیگر مقابلہ جات بھی منعقد ہوں گے، کھیلوں اور شو کی رنگا رنگ افتتاحی و اختتامی تقریبات کا انعقاد سپورٹس بورڈ پنجاب کرے گا۔کھیلوں کے مقابلے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں ہوں گے۔

پنجاب یوتھ فیسٹیول2014ء کی یادگار اختتامی تقریب کے انعقاد کے بعد سپورٹس بورڈ پنجاب کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کی تقریبات کا انعقاد کرے گا۔سپورٹس کے مقابلہ جات میں رسہ کشی(مردوخواتین)، اتھلیٹکس (مردوخواتین)،میٹ ریسلنگ، کرکٹ، کبڈی(مردوخواتین)،فٹ بال، ہاکی(مردوخواتین) شامل ہیں، جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، اسلام آباداور آزاد کشمیر کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

رسہ کشی(مردوخواتین) کا مقابلہ 7مارچ، اتھلیٹکس کے مقابلے 6اور7مارچ،کبڈی(مردوخواتین) کے مقابلے 8مارچ اور فٹ بال کے میچز 6سے 8مارچ کو پنجاب سٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں مردوں کے ہاکی کے مقابلے 6سے 8مارچ اور خواتین کے مقابلے 6اور 7مارچ کو ہوں گے ۔کرکٹ کے میچ قذافی سٹیڈیم میں 6سے 8مارچ کو جبکہ میٹ ریسلنگ کے مقابلے پنجاب جمنیزیم میں 6اور 7مارچ کو منعقد کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :