حکومت دہشتگردوں کو پناہ دینے والے مدارس کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہے‘ چیئرمین سنی اتحاد کونسل،
موجودہ حکمرانوں کے طرز عمل کی وجہ سے جمہوریت بدنام ہو ئی ہے،کسی بھی وقت حکومت کا دھرن تختہ ہو سکتا ہے، نام نہاد جہادیوں نے کافر کم اور مسلمان زیادہ مارے ہیں‘ صاحبزادہ حامد رضا کا پنجاب کی مجلس شوری سے خطاب
جمعرات 26 فروری 2015 19:19
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکمران خاندان اختیارات کا گھنٹہ گھر بن چکا ہے،آج کی جمہوریت سرمایہ داروں کی باندی بن چکی ہے،پارلیمنٹ میں سرمایہ داروں اور جاگیر داروں کا قبضہ ہے،ملک تباہ ہورہا ہے اور حکمرانوں کا خاندانی کاروبار ترقی کررہا ہے،حکمران خاندان کا ہر فرد اقتدار میں شریک ہے،حکومت دو سالوں میں اہم محکموں کے سربراہ بھی مقرر نہیں کرسکی اور ملک مستقل وزیر خارجہ سے بھی محروم ہے،پنجاب حکومت دہشتگردوں کو چھوڑ کر علماء اہلسنّت کے پیچھے پڑگئی ہے،حکومت دہشتگردوں کو پناہ دینے والے مدارس کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہے،نام نہاد جہادیوں نے کافر کم اور مسلمان زیادہ مارے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل پنجاب کی مجلس شوری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ شیخوپورہ کے ایم این اے کو گلگت کا گورنر تعینات کرنا نا انصافی ہے۔جمہوریت کو مخصوص خاندان کے چنگل سے آزاد کروانا ہوگا۔غلام جمہوریت کو آزاد کروائے بغیر سیاسی نظام مستحکم نہیں ہو سکتا۔عام آدمی کو بانجھ جمہوریت سے کچھ نہیں ملا۔
2013ء میں دھاندلی کی تحقیقات نہ ہونے سے جمہوریت کمزور ہوئی ہے۔ووٹوں کی چوری روکنے کیلئے انتخابی اصطلاحات کی ضرورت ہے۔صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ہارس ٹریڈنگ نے جمہوریت کو ضمیر فروشی کی علامت بنا دیا ہے۔دہشتگروں کیلئے جواز تلاش کرنے والے قومی مجرم ہیں۔بھارت کے ہاتھوں میں کھیلنے والے دہشتگرد اسلام کے مجاہد نہیں اسلام کے باغی ہیں۔سول گورننس مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اس لئے سول ملٹری گورننس نا گزیر ہے۔سیاسی پارٹیاں سرمایہ داروں کے شکنجے میں ہیں۔کارکن صرف نعرے لگانے کیلئے رہ گئے ہیں۔ملک کو مڈل کلاس قیاد ت کی ضرورت ہے۔موجودہ حکمرانوں کے طرز عمل کی وجہ سے جمہوریت بدنام ہو ئی ہے۔نا اہل حکمرانوں کی کشتی میں سوراخ ہو چکا ہے اور کسی بھی وقت حکومت کا دھرن تختہ ہو سکتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.