ایل ڈی اے نے10 پلاٹ5 کروڑ39لاکھ روپے میں نیلام کر دئیے
جمعرات 26 فروری 2015 19:10
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء )لاہور ڈویلپمنٹ اتھار ٹی کے زیر اہتمام 10 پلاٹ مجموعی طور پر5 کروڑ39لاکھ71ہزار روپے میں نیلام کر دئیے گئے ۔ان میں وینس ہاؤسنگ سکیم فیروز پور روڈ کے پانچ رہائشی پلاٹ اور ایل ڈی اے کی سکیموں سبزہ زار اور کیو بلاک ماڈل ٹاؤن توسیعی سکیم میں واقع پانچ کمرشل شامل ہیں ۔وینس ہاؤسنگ سکیم فیروز پور روڈ کے پانچ رہائشی پلاٹ مجموعی طور پرچار کروڑ سات لاکھ 43ہزار روپے میں نیلام ہوئے ‘ سبزہ زار کے تین کمرشل پلاٹ 73لاکھ57ہزار روپے جبکہ ماڈل ٹاؤن توسیعی سکیم کے دو کمرشل پلاٹ 58لاکھ70ہزا ر روپے میں نیلام ہوئے۔
نیلام عام ایل ڈی اے کمیو نٹی سنٹر 239-A نیو مسلم ٹاؤن نزد ایوبیہ مارکیٹ میں منعقد ہو ا جس کی نگرانی ایل ڈی اے کی آکشن کمیٹی کے ارکان ڈائریکٹر فنانس ظہیر اصغر رانا‘ ڈائریکٹرز اسٹیٹ مینجمنٹ معظم رشید‘ اکبر نکئی‘عثمان غنی ‘ ندیم عباس بھنگو اور سلمی سلیمان ‘ڈائریکٹرز لینڈ ڈویلپمنٹ محمد اسد امیر‘خواجہ توقیر حسن اور محمد محسن بلال اور دیگر متعلقہ افسران نے کی۔(جاری ہے)
نیلام عام کے دوران بولی میں حصہ لینے کے خواہشمند26حضرات نے زر ضمانت جمع کروائی۔نیلامی شروع ہونے سے پہلے نیلام عام کی شرائط پڑھ کر سنائی گئیں۔نیلامی میں شہریوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا ا ور ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر بولی دی ۔
مزید تجارتی خبریں
-
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم ، فارمی انڈے مہنگے
-
انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ ڈالر کے سامنے ڈٹا رہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپیہ نے ڈالر کی قدر کو گرا دیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے
-
اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے
-
عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی
-
گوشت اورگوشت سے بنی اشیائ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.