قومی احتساب بیورو کا پیغام Say No To Corruption اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (IESCO) نے 24 لاکھ بجلی کے ماہانہ بلوں پر پرنٹ کرنا شروع کر دیا،

نیب اور آئیسکو کے اس اقدام سے عوام کو بد عنوانی سے آگاہی کے علاوہ ملکی سطح پر کرپشن کے خاتمے میں مدد ملے گے۔ قمرالزمان چوہدری

جمعرات 26 فروری 2015 19:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) قومی احتساب بیوروNAB)) کے چےئرمین قمرالزمان چوہدری کی ہدایت پر قومی احتساب بیورو نے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (IESCO) کے ساتھ ملکر عوام کو بدعنوانی کے ملکی ترقی پر مضر اثرات کے خاتمے کیلئے ملکر کام کرنے کا عزم کیا آئیسکونے نیب کو یقین دہانی کروائی تھی کہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (IESCO) فروری 2015 کے 24 لاکھ بجلی کے بلوں پرقومی احتساب بیورو (NAB)کا پیغام Say No To Corruption" "پرنٹ کریگی ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (IESCO) نے فروری2015کے بجلی کے24 لاکھ بلوں پر نیب کا پیغام Say No To Corruption" " پر پرنٹ کرنا شروع کر دیاہے تاکہ انسداد بدعنوانی کے سلسلہ میں نیب کاپیغام آئیسکو (IESCO) کے 24 لاکھ صارفین تک ان کے گھروں تک پہنچایا جاسکے۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے شروع کی گئی انسداد بدعنوانی مہم میں آئیسکو کے24 لاکھ صارفین کی شمولیت سے عوام کو کرپشن کے ناسور اور اس کے ملکی ترقی پر اثرات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے اور قومی سطح پر کرپشن کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

آئیسکو نے عوام کی آگاہی کے لئے نیب کی طرف سے مہیا کئے انسداد کرپشن کے مختلف بینرز اپنے تمام دفاتر کے باہر اور اندر نمایاں جہگوں پر آویزاں کرنا شروع کردئیے ہیں۔ قومی احتساب بیورو(NAB) کے چےئرمین قمرزمان چوہدری نے آئیسکو (IESCO)کی طرف سے بجلی کے فروری 2015 کے 24 لاکھ بلوں پر نیب کا پیغام Say No To Corruption پرنٹ کرنے کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئیسکو (IESCO) کے اس قدم سے نیب کی طرف سے شروع کی گئی عوام کو بدعنوانی کے مضر اثرات کے سللہ میں آگاہی مہم کو جہاں مزید تقویت ملے گی وہاں ملکی سطح پر کرپشن کے خاتمے میں مدد ملے گی۔