مڈل امتحانات کی نئی ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی،

پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے مطابق ہشتم کاپہلا پرچہ 28 فروری اورآخری 8مارچ کو ہوگا

جمعرات 26 فروری 2015 19:04

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء)محکمہ تعلیم کے ترجمان نے آن لائن کو بتایاکہ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں کلاس ہشتم کے سالانہ امتحانات کل28فروری بروزہفتہ سے شروع ہوں گے جس میں شرکت کرنے والے تمام طلباء و طالبات کو رول نمبر سلپیں اور ڈیٹ شیٹس فراہم کردی گئی ہیں نیز امتحانی مراکز ، کلسٹرسنٹرز قائم کر کے امتحانی عملہ بھی تعینات کردیاگیاہے۔

انہوں نے بتایاکہ کلاس ہشتم کا پہلے روز 28 فروری بروز ہفتہ کو دو پہر 2 بجے سے ساڑھے 4 بجے تک سائنس کا پہلا پرچہ ہو گا جبکہ باقی پیپرز بھی انہی اوقات میں منعقد ہوں گے ۔ جبکہ کلاس ہشتم کادوسرا پرچہ 2 مارچ بروز پیر کو ریاضی ، تیسرا پرچہ 4مارچ بروز بدھ کو انگلش ، چوتھاپرچہ 6مارچ بروزجمعہ کو اسلامیات کاہوگا۔

(جاری ہے)

اسلامیات کا تحریری امتحان دوپہر2 سے سوا تین بجے تک ، ناظرہ قرآن3 بجکر 20منٹس سے آگے اور خصوصی پرچہ اخلاقیات برائے غیر مسلم طلباء وطالبات دوپہر2 سے ساڑھے 4 بجے تک اورپانچواں پرچہ 8مارچ بروز اتوارکو اردو کا ہو گا۔

امتحانات کے شفاف انعقاد کیلئے کلسٹر سنٹرز اور امتحانی مراکز قائم کردیئے گئے ہیں ۔ فوکل پرسنز کابھی تقرر کردیاگیاہے جبکہ امتحانات کے شفاف انعقاد کیلئے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے