سپریم کورٹ نے کراچی کی شاہراہوں پر لگے بل بورڈز پر 17 اداروں سے رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 26 فروری 2015 19:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) سپریم کورٹ نے کراچی کی شاہراہوں پر لگے بل بورڈز پر 17 اداروں سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔جمعرات کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں فٹ پاتھ اور شاہراہوں پر بل بورڈز سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران طلب کرنے کے باوجود عدالت نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کی عدم دلچسپی پر برہمی کا اظہار کیا، عدالت کاکہنا تھا کہ بتایا جائے شہر میں کتنے سائن بورڈز لگے ہیں، اور تین ہفتے میں رپورٹ پیش کی جائے، دوران سماعت ڈپٹی کمشنر نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے کسی کو ہوڈنگز لگانے کی اجازت نہیں دی جس پر جسٹس مقبول باقر کاکہناتھا کہ آپ انتہائی غیر ذمہ داری کی بات کررہے ہیں، میونسپل کمشنر مسعود عالم نے عدالت میں بیان دیا کہ کے ایم سی کے پاس شارع فیصل پر بل بورڈ کی مد میں 85 کروڑ روپے کا ٹھیکہ ہے، شارع فیصل پر کل 6 اداروں کے پاس اشتہارت کیلئے سائن بورڈ دینے کا اختیار ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس امیر ہانی مسلم نے استفسار کیا کہ 85 کروڑ روپے کیلئے جتنی مرضی چاہیں جانیں چلی جائیں کوئی پروا نہیں۔عدالت نے حکم دیا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل وفاق سے اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ صوبائی حکومت سے بل بورڈز کی تنصیب کا طریقہ کار اور قوانین کی تفصیلات 3 ہفتوں میں عدالت میں پیش کریں۔

متعلقہ عنوان :