Live Updates

مظفر آباد میں تحریک انصاف کا کامیاب جلسہ‘ وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر جلسے سے متعلق مسلم لیگ ن کے کارکنان سے رابطے میں

جمعرات 26 فروری 2015 19:01

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں تحریک انصاف کا کامیاب جلسہ‘ وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر جلسے سے متعلق مسلم لیگ ن کے کارکنان سے رابطے میں رہے‘ سونامی کے کامیاب جلسے نے برجیس طاہر سمیت ن لیگ آزاد کشمیر کے کارکنان میں بے چینی پیدا کر دی۔

(جاری ہے)

دارالحکومت مظفر آباد میں ہونے والا پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کا جلسہ انتہائی کامیاب رہا جس میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین‘ غلام سرور‘ فوزیہ قصوری اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے خطاب کیا۔ دارالحکومت مظفرآباد میں ہونے والے جلسوں میں یہ ایک تاریخی نوعیت کا جلسہ تھا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات