مسقط سے لاہورآنے والی عمان ایئر لائنز کی پرواز 327 میں دوران سفر وفات پانے والی بزرگ خاتون مسافر کی ڈیڈ باڈی چھوڑ کر پرواز واپس لاہور پہنچی

جمعرات 26 فروری 2015 18:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) مسقط سے لاہورآنے والی عمان ایئر لائنز کی پرواز 327 میں سفر کرنے والی ایک بزرگ خاتون مسافر کے انتقال کر جانے کی وجہ سے جہاز کے پائلٹ نے پرواز کا رخ واپس مسقط کی جانب موڑ لیا جہاں وفات پا جانے والی خاتون کی ڈیڈ باڈی چھوڑ کر پرواز واپس لاہور پہنچی ، انتقال پا جانے والی مسافر خاتون کے بارے میں ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ مسقط کی رہائشی تھی جس کی دوران پرواز اچانک طیب خراب ہوئی جسے طبی امداد دینے کی کوشش بھی کی گئی مگر وہ وفات پا گئی۔

متعلقہ عنوان :