علامہ اقبال ایئرپورٹ پر اچانک ہنگامی سائرن بجنا شروع

جمعرات 26 فروری 2015 18:54

علامہ اقبال ایئرپورٹ پر اچانک ہنگامی سائرن بجنا شروع

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) علامہ اقبال ایئرپورٹ پر اچانک ہنگامی سائرن بجنا شروع ہو گئے، جس سے ایئرپورٹ ملازمین اور مسافروں کی دوڑیں لگ گئیں، بعد ازاں صورتحال واضح ہونے پر خوف کے مارے ملازمین اور مسافروں نے سکھ کا سانس لیا اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ ایئرپورٹ پر اچانک سائرن بجنا کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشقوں کا حصہ تھا اچانک مشقوں سے باہمی روابط میں پائی گئی غلطیاں سامنے آئی ہیں جنہیں دور کیا جائے گا، مشقوں میں بم ڈسپوزل سکواڈ ریسکیو 1122 سمیت دیگر ضروری اور متعلقہ اداروں نے حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :