” صبح پاکستان “ کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ

جمعرات 26 فروری 2015 18:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری 2015ء) ریڈیو پاکستان لاہور کے پروگرام ” صبح پاکستان “ کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اس پروگرام کی پروڈیوسر فوزیہ سلطانہ نے بتایا کہ صبح پاکستان کے اندر مختلف پروگرام پیش کئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں حالات حاضرہ‘ معاشرتی وسماجی مسائل پر مبنی گفتگو ‘ لاہور شہر کے حوالے سے باتیں اور میوزک شامل ہیں ۔”صبح پاکستان“ کے ایگزیٹو پروڈیوسر محمد آصف خان کھیتران ہیں جبکہ اسٹیشن ڈائریکٹر ساجد حسن درانی بھی ذاتی دلچسپی لیکر پروگرام کو بہتربنانے میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :