رواں مالی سال پہلی ششماہی ؛ بڑی صنعتوں کی شرح نمو 2.65 فیصد رہی،11 شعبوں کی شرح نمو مثبت ،4 شعبوں کی منفی رہی

جمعرات 26 فروری 2015 17:39

اسلام آباد(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015)رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر)کے دوران بڑی صنعتوں کی شرح نمو 2.65 فیصد رہی ، گیارہ شعبوں کی شرح نمو مثبت جبکہ چار شعبوں کی منفی رہی۔

(جاری ہے)

وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر تک سٹیل کے شعبے میں سب سے زیادہ شرح نمو اکتیس فیصد رہی۔ پٹرولیم، کیمیکل، ادویہ سازی، آٹو موبائل اور چمڑہ سازی سمیت گیارہ شعبوں کی شرح نمو مثبت رہی۔ کھاد، لکڑی کی مصنوعات اور انجینئرنگ سمیت چار شعبوں کی شرح نمو منفی رہی۔ سب سے بڑے ایکسپورٹ سیکٹر ٹیکسٹائل کی شرح نمواعشاریہ چھ فیصد رہی۔