اسٹیٹ بینک کامانیٹری پالیسی کی ترسیل کو مزید مستحکم بنانے و شرح سود کے معیادی ڈھانچے میں مطلوبہ اثرات حاصل کرنے کے لیے شرح سودکوریڈور فریم ورک پر نظرثانی کا فیصلہ
جمعرات 26 فروری 2015 17:34
کراچی(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کی ترسیل کو مزید مستحکم بنانے اور شرح سود کے معیادی ڈھانچے میں مطلوبہ اثرات حاصل کرنے کے لیے اپنے شرح سودکوریڈور فریم ورک پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔
(جاری ہے)
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس مجوزہ بہتری کی مرکزی خصوصیت منی مارکیٹ اوورنائٹ ریپوریٹ کے لیے ’ایس بی پی ٹارگٹ ریٹ‘ متعارف کرانا ہے، یہ ریٹ‘ کوریڈور کے ایس بی پی ریورس ریپوریٹ (بالائی شرح) اور ایس بی پی ریپو ریٹ (زیریں شرح) کے علاوہ ہوگا جبکہ اس ریٹ کا تعین کوریڈور کے اندر یعنی بالائی شرح سے کم اور زیریں شرح سے زیادہ ہوگا۔
اس سلسلے میں مانیٹری پالیسی مشاورتی کمیٹی (اے سی ایم پی) کو جائزے اور ایس بی پی بورڈ کو سفارشات پیش کرنے کے لیے مارچ کے اجلاس میں یہ تجویز پیش کی جائے گی بعد میں اسٹیٹ بینک کا بورڈ آف ڈائریکٹرز اپنے مارچ کے اجلاس میں شرح سود کوریڈور میں مطلوبہ بہتری کے بارے میں حتمی فیصلہ کریگا۔مزید تجارتی خبریں
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.