سپریم کورٹ نے بنکوں کی جانب سے کھاتہ داروں کے اکاؤنٹس سے زکواة کی کٹوتی کے مقدمے کو اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی رپورٹ کی روشنی میں نمٹا دیا

جمعرات 26 فروری 2015 17:17

اسلام آباد (اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) سپریم کورٹ نے بنکوں کی جانب سے کھاتہ داروں کے اکاؤنٹس سے زکواة کی کٹوتی کے مقدمے کو اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی رپورٹ کی روشنی میں نمٹا دیا جس میں انہوں نے جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کو بتایا تھا کہ تمام بنک کھاتہ داروں سے بیان حلفی لیتے ہیں اگر کوئی زکواة کی کٹوتی کی اجازت دے تو زکواة کاٹی جاتی ہے بصورت دیگر ایسا نہیں کیا جاتا اسٹیٹ بنک نے یہ رپورٹ جمعرات کے روز جمع کروائی تھی جس پر عدالت نے کیس نمٹا دیا۔

متعلقہ عنوان :