لاہور ہائی کورٹ نے سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کو روکنے کے لیے دائر درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے تین مارچ کو جواب طلب کر لیا

جمعرات 26 فروری 2015 17:03

لاہور(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی جار ہی ہے اور چالیس کروڑ تک میں ووٹ خرید ے جا رہے ہیں تاہم خفیہ رائے شماری کی بجائے اگر شو آف ہینڈ کی بنیاد پر انتخابات ہوں تو ہارس ٹریڈنگ کو روکا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے مطابق حکومت نے شو آف ہینڈ کے ذریعے انتخابات کروانے کا اعلان تو کیا ہے تاہم اس حوالے سے معلوم نہیں کہ عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں یا نہیں لہذا عدالت حکومت سے اس حوالے سے تفصیلات طلب کرے۔

عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے تین مارچ کو وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا عدالت نے قرار دیا کہ حکومت بتائے کہ شو آف ہینڈ کے ذریعے انتخابات کروانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :