لاہور ہائی کورٹ نے ماں بیٹی پر تیزاب پھینکنے اور قتل کے جرم میں پھانسی کے سزا یافتہ کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا

جمعرات 26 فروری 2015 17:03

لاہور(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) ہائی کورٹ کے دورکنی بنچ نے اپیل کی سماعت کی۔اعجاز نامی ملزم کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ فیصل آباد میں عظمی نامی خاتون اور اس کی بیٹی پر نامعلوم شخص نے تیزاب پھینک دیا خاتون نے بھی اپنے نزاعی بیان میں اسے نامزد نہیں کیا تاہم پولیس نے ناجائز طور پر کیس میں ملوث کر دیا جس کے کوئی ٹھوس شواہد موجود نہیں تاہم ماتحت عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی جسے کالعدم قرار دیا جائے۔

(جاری ہے)

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اعجاز متوفیہ خاتون کو تنگ کرتا رہتا تھا جب اس نے منع کیا تو اس پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ جاں بحق ہو گئی۔عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدم ثبوت اور ناکافی شھادتوں کی بنا پر ملزم کو بری کر دیا

متعلقہ عنوان :