سابق ٹیسٹ کرکٹر وقار یونس کے بھائی فیصل یونس کی جعلی ڈگری کے ذریعے پائلٹ بننے کے اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

جمعرات 26 فروری 2015 17:02

لاہور(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015) درخواست سعید ظفر ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وقار یونس کے بھائی فیصل یونس کی بی اے کی ڈگری جعلی ہے جس کی بنیاد پر اس نے اعلی تعلیم حاصل کی اور پی آئی اے میں بطور پائلٹ تعینات ہوا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے مطابق اس ملک کے ہر شہری پر قوانین لاگو ہوتے ہیں چاہے وہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا فیصل یونس کی تمام ڈگریاں منسوخ کی جائیں اور ا س کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کا حکم دیاجائے۔