محکمہ جنگلات ، گومل یونیورسٹی کا شیخ بدین میں یونیورسٹی کی اراضی پر مشترکہ شجر کاری کا فیصلہ

جمعرات 26 فروری 2015 16:57

ڈیرہ اسما عیل خان(اردپوائنٹ۔تازہ ترین اخبار ۔26 فروری 2015)گومل یو نیو رسٹی اور محکمہ جنگلات نے شیخ بدین میں گومل یو نیو رسٹی کی اراضی پر مشترکہ شجر کاری کا فیصلہ کیا ہے ، یہ فیصلہ گومل یو نیو رسٹی میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت گومل یو نیو رسٹی کے وائس چانسلر میجر جنرل(ر) حامد شفیق نے کی، اس موقع پر سیکریٹری جنگلات خیبر پختونخواہ سید نذیر حسین شاہ، گومل یو نیو رسٹی کے ڈین آف آرٹس ڈاکٹر عمر علی خان، ڈین زرعی فیکلٹی ڈاکٹر محمد ایاز بلوچ، ڈین فیکلٹی آف سائنس ڈاکٹر عبدالرشید بلوچ، ڈائریکٹر ایڈ منسٹریشن دل نواز خان ، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد صدیق کے علاوہ تعلیمی شعبہ جات کے سربراہان اور انتظامی افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گومل یو نیو رسٹی کے مین کمپس، سٹی کمپس کے ساتھ ساتھ شیخ بدین کے پر فضا مقام پر گومل یو نیو رسٹی کی اٹھارہ سو کنال اراضی پر شجرکاری کی جائے گی ، اس موقع پر وائس چانسلر میجر جنرل (ر) حامد شفیق نے کہا کہ شجرکاری سے نہ صرف ماحول کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ اس سے انسانی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اور آمدن کا بھی باعث بنتے ہیں، انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ حکومت کی اجنب سے شجرکاری مہم میں دلچسپی لائق ستائش ہے، گومل یو نیو رسٹی اس ضمن میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گیا ور یو نیو رسٹی کے اساتذہ، اہلکارا ور طلبہ مل کر پودے لگائیں گے، انہوں نے کہا کہ گومل یو نیو رسٹی کے ہر شعبہ کو یو نیو رسٹی میں ایک پلاٹ دیا جائے گا جہاں اس شعبہ کے اساتذہ اور طلبہ مل کر اپنے اپنے نام کا پودا لگائیں گے، صوبائی سیکریٹر ی جنگلات سید نذیر حسین شاہ نے اس موقع پر کہا کہ درخت لگانا صدقہ اج ریہ ہے، پاکستان کے 33 فیصد جنگلات خیبر پختونخواہ میں ہیں ، ہم نے ماضی کی کوتاہوں کا ازالہ کرنا ہوگا اور محکمہ کے افسران پر واضح کردیا ہے کہ وہ آج سے ایک نئے جذبے کے تحت ایمانداری سے کام کریں اور اپنی دنیا و آخرت کو بہتر بنائیں، انہوں نے کہا کہ پشاور سے ڈیرہ اسما عیل خان تک راستے میں بیس مقامات پر شجر کاری کے لیئے خصوصی پوائنٹس بنائے جائیں گے، اسی طرح ڈیرہ اسما عیل خان کے درابن کے علاقہ میں بھی شجرکاری کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، انہوں نے کہا کہ عوام اگر اپنی زمینوں پر شجر کاری کرنا چاہیں تو محکمہ اس ضمن میں اپنا بھر پور تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے، انہوں نے کہا کہ صوبہ میں ملین ٹری پلانٹیشن کے ضمن میں لگائے جانے والے درختوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور ہر متعلقہ ڈی ایف او کو ہدایت کی گئی ہے کہ جہاں بھی شجر کاری کا بورڈ نصب کریں اس کی پشت پر پانی کا شیڈول درج ہو جس کو میں خود چیک کروں گا، اس موقع پر گومل یو نیو رسٹی میں شجر کاری مہم کا باقائدہ افتتاح بھی کیا گیا ۔